ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ووٹر شناختی کارڈ سے آدھار کارڈ لنک کروانے کی اے سی نےکی اپیل

بھٹکل: ووٹر شناختی کارڈ سے آدھار کارڈ لنک کروانے کی اے سی نےکی اپیل

Fri, 26 Aug 2022 16:29:01    S.O. News Service

بھٹکل:26؍اگست(ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ کے 132935رائےدہندگان میں سے اب تک صرف 16757ووٹرس نے ہی اپنے ووٹر شناختی کارڈ کے ساتھ آدھار کارڈ کو جوڑا ہے۔ بقیہ ووٹربھی دیری کئے بغیر ضروری دستاویزات کے ساتھ اپنا ووٹر شناختی کارڈ تصدیق کروالینےکی بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے اپیل کی۔

 تعلقہ انتظامیہ  کی نشست  میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے انہوں نے  کہاکہ بھٹکل تعلقہ میں 140پولنگ بوتھ ہیں۔ ووٹر کارڈ سے آدھارکارڈ لنک کرنےکا کام یکم اگست سے ہی جاری ہے۔ ووٹرس کو چاہئےکہ وہ فارم نمونہ 6بی پُر کرکے آدھار کارڈ کے علاوہ الیکشن کمیشن کی طرف سے طئے کردہ 11دستاویزات میں سےکوئی ایک دستاویز پیش کرکے اپنا ووٹر کارڈ تصدیق کروا سکتےہیں۔ اس تعلق سے28اگست سے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ووٹروں سےا پیل ہےکہ وہ اس سے استفادہ کریں۔ اسی طرح ووٹر لسٹ میں غلطی ، ناموں میں حذف اضافہ ، بوتھ کی تبدیلی سمیت کئی ایک سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ووٹر لسٹ شائع کرنے کے بعد شکایتوں کے لئے ایک ماہ کی مہلت دئیے جانےکی اے سی نے جانکاری دی ۔

پولنگ بوتھ کی تبدیلی : اس سے قبل سال میں صرف ایک مرتبہ ہی رائے دہندگان کو تصحیح ، ناموں میں حذف اضافہ وغیرہ کاکام کیا جاتاتھا۔ اب سال میں چار مرتبہ اس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ووٹروں کے مطالبہ کے مطابق مرڈیشور اور مٹدہتلو پولنگ بوتھ تبدیل کرنے کےلئے پیش کش کی جاچکی ہے۔ الیکشن کمیشن اس سلسلےمیں ضروری اقدامات کرنےکی اے سی نے جانکاری دی ۔ اس موقع پر تحصیلدار ڈاکٹر سمنت موجود تھے۔


Share: